گریز میں نوجوان پھسل کر از جان

سرینگر 14 اپریل /سی این ایس // شمالی ضلع بانڈی پورہ کے داور گریز میں بدھ کو ایک20سالہ نوجوان پھسل کر جاں بحق ہوگیا۔سی این ایس کے مطابق مزمل سامون ولد غلام محمد سامون ساکن کھانڈیال داور میں پھسل کر دریائے کشن گنگا میں جاگرا۔سامون کو دریا سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ا±سے مردہ قرار دیا۔بعد ازاں نوجوان کی لاش کو تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کیا گیا

Comments are closed.