کولگام میں جنگجو تین بلائی زمین ورکروں سمیت گرفتار

سرینگر 14 اپریل / سی این ایس / فوج اورپولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک سرگرم جنگجو سمیت تین بالائی زمین ورکروں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔سی این ایس کے مطابق پولیس کوخفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بارہمولہ کا ایک جنگجو ضیان جاوید ڈار اپنے تین بالائی زمین ورکروں نزیر احمد،عمر یوسف اور مظفر احمد ساکنان شوپیان کے ساتھ رابطے میں ہے اور یہ کہ مزکورہ نوجوان جنگجو کو رسد اور دیگر معاونٹ فراہم کرتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران پولیس اور فوج نے شوپیان کولگام کی رابطہ سڑک پر ناکہ بٹھا دیا جس دوران گاڈیوں کی تلاشی شروع کی گئی،جس دوران جنگجو کو تینوں افراد سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس اس کا سراغ لگانے اور پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔پولیس کا کہنا تھا کہ”پوچھ گچھ” کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ تینوں ورکر سوشل میڈیا کے ذریعہ جنگجو کمانڈرکے ساتھ رابطے میں تھے۔پولیس عہدیدار نے بتایا ، "کل رات کولگام پولیس اور فسٹ آر آرنے افسروں کی موجودگی میں ان جنگجوں نوجوان کو اسلحہ اور قابل اعتراض مواد سمیت گرفتار کرلیا،پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر پولیس سٹیشن کولگام میں اسلحہ ایکٹ یو اے پی اے درج کیا گیا ہے۔جبکہ کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.