اننت ناگ میں ایک شخص غیر قانونی شراب سمیت گرفتار

سرینگر 14 اپریل : اننت ناگ پولیس نے تمام طرح کی سماجی برائیوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک شخص کو غیر قانونی طور پر شراب کی بوتلیں سمیت گرفتارکیا۔ پولیس پوسٹ بس اسٹینڈ انت ناگ نے پوسٹ آفس کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک لیا اور تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے غیر قانونی شراب کی 5 بوتلیں برآمد کر کے تفتیش شروع کی ، دوران تفتیش اس کے کرائے کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں شراب کی 40 بوتلیں اور برآمد کی گئیں۔ اس کی شناخت مختار احمد شاہ ولد غلام قادر شاہ ساکن لاک بون لاڑکی پورہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اسٹیشن انت ناگ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 90/2021 درج کیاہے۔اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کی گئی۔ انت ناگ پولیس تمام طرح کی سماجی برائیوں اور ان میں ملوث افراد کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے اوراونتی پورہ کو ہرطرح کی منشیات سے پاک کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Comments are closed.