وادی میں یوریا کھاد بازاروں میں دستیاب نہیں ؛ مالکان باغات، کسان اور زمیندار پریشان، اقدامات اُٹھائے گئے /ناظم محکمہ

سرینگر/12اپریل: اس وقت اگرچہ وادی میں کسان باغات اور کھیتوں میں کام میں مصروف ہے تاہم دوسری طرف یوریا کھاد دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کسان پریشان ہوچکے ہیں ۔ا س ضمن میں متعلقہ محکمہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں اقدامات اُٹھائے گئے ہیں اور جلد ہی یوریا کھاد بازاروں میں دستیاب ہوگی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں اس وقت اگرچہ زمیندار، مالکان باغات اور کسان اپنے کھیت کھلیانوں اور باغات میں کام میں مصروف ہے اور تاہم یوریا کھاد جو اسی وقت استعمال کی جاتی ہے بازاروں میں دستیاب نہ ہونے سے کسان و زمیندار کافی پریشان ہوچکے ہیںکیوں کہ اس وقت اس کھاد کو میوہ درختوں کی جڑوں ، گھاس اور دیگر فصلوں کیلئے اہم ہوتی ہے اس کے بعد اس کا ہونا یا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔ اس سلسلے میں وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے زمینداری سے جڑے افراد نے کہا ہے کہ بازاروں میں یوریا کھاد دستیاب نہ ہونے سے ان کا کام متاثر ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ اس وقت جو پیڑ پودوں ،گھاس اور دیگر فصلوں کو کیلئے زمین کو یوریا کھاد ڈالی جاتی ہے وہ کارآمد ہوتی ہے ۔ اس دوران اس ضمن میں ڈائریکٹر ایگریکلچر قادری محمد اقبال سے جب بات کی گئی تو انہوںنے کہا کہ یوریاکھاد ہم بیرون وادی سے منگارہے ہیں اور کووڈ 19کے نانتیجے میںفیکٹریاں بند رہنے کے نتیجے میں یوریا کھاد ستیاب نہیں تھی تاہم اس سلسلے میں پہلے ہی اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں اور ایک ہفتے کے اندر اندر یوریا کھاد وادی کے بازاروں میں دستیاب ہوگی ۔

Comments are closed.