سرینگر کے ہفت چنار علاقے میں آگ کا دلخراش واقعہ ،ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل ؛ چھ رہائشی مکانات میںموجود ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میںتبدیل ، علاقے میں کہرام

سرینگر/05اپریل/سی این آئی// شہر سرینگر کے ہفت چنار علاقے میں آگ کے شبانہ دلخراش واقعہ میں ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل بن گیا جبکہ چھ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے جس کے نتیجے میںلاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میںتبدیل ہو گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوگر پتی ہفت چنار علاقے میںدوران شب اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب غلام محمد شیخ ولد محمد رمضان شیخ کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی ، نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل متعدد مکانوں کو اپنی لپیٹ میںلیا ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائرایند ایمرجنسی کو مطلع کیا جنہوںنے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ کے اس واقعہ میں غلام محمد شیخ کی اہلیہ40سالہ اجمیرا اور بیٹا6سالہ محمد عباس شیخ جھلس کر شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ اگرچہ دونوں کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی جہاں اْنہیں مردہ قرار دیا گیا۔صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹیڈنٹ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ماں بیٹے کو شد ید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں چھ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے ۔ جس دوران ان میںموجود ساز و سامان بھی راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ جبکہ کئی کنبے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل بن گیا جبکہ کئی رپائشی مکانات کو نقصان ہو گیا ۔ انہوںنے بتایا کہ آگ ظاہر ہونے کی وجوہا ت فوری طور پر معلوم نہیںہو سکی ۔ انہوںنے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.