ضروری مرمت کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رہا بند ؛ کل چھوٹی گاڑیوںکو دونوں طرف سے چلنے کی اجازت ہو گی / محکمہ ٹریفک

سرینگر/02 اپریل/: ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی جبکہ مغل شاہرا ہ پر بھی گزشتہ دو ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند پڑا ہے ۔ادھر ٹریفک حکام کے مطابق آج گاڑیوں کویک طرفہ سرینگر سے جموں کی جانب جانے کی اجازت ہو گی ۔سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمتی کام کے پیش نظر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی۔ قاضی گنڈ سے نمائندے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر جمعہ کو گاڑیوں کی نقل و حمل مکمل طو ر پر بند رہی اور کسی بھی گاڑیوں کو نہ تو جموں سے سرینگر آنے اور نہ ہی سرینگر سے جموں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ ہر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی ۔ خیال رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کی مرمت کے پیش نظر جموں کشمیر انتظامیہ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی اور کسی بھی گاڑی کو اس دن شاہراہ پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گئی جبکہ سیکورٹی فورسز کے علاوہ مسافروں سے تاکید کی گئی تھی کہ وہ ایڈ وائزری پر من و عن عمل کرکے جمعہ کے روز شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔ تاہم اس کے بعد محکمہ ٹریفک نے ماہ دسمبر میں ہر جمعہ کو ٹریفک کی نقل و حمل بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے گزشتہ دونوں ایک حکمنامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سرینگر جموں شاہراہ کی ضروری مرمت ہر جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر بند رہے گی اور ان دنوں کسی بھی گاڑی کو نہ تو سرینگر سے جموں جانے اور نہ ہی جموں سے سرینگر کی آنے اجازت ہو گی ۔ ادھرمحکمہ ٹریفک کے مطابق آج یعنی سنیچروار کو موسم خوشگوار رہنے کی صورت میں چھوٹی مسافر گاڑیوںکو سرینگر سے جموں کی جانب چلنے کی اجازت دی جائے گی ۔

Comments are closed.