جموں کشمیر میںکورونا متاثرین میںلگاتار اضافہ ، جمعرات کو چارسو کا ہند سہ پار ؛ 461نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت ، چار مزید مریضوں کی ہوئی موت 114شفایا ب

متاثرین کی تعداد 131421تک جبکہ اموات کی تعداد دو ہزار کے قریب پہنچ گئی

سرینگر/یکم اپریل: ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموںکشمیر میں بھی پر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور جمعرات کو امسال کے ریکارڈ کیس درج کئے گئے جس دوران چار سو کا ہند سو پار ہو گیا ۔ حکام کے مطابق جمعرات کو جموںکشمیر میں 461نئے مریضوں کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 131421تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 100جبکہ کشمیر میں 361نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 114مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ اسی دوران گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران چار اور مریض کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد دہزار کے قریب پہنچ گئی ۔ ادھر کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے ساتھ ہی لوگوں میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی لگار تار جار ی ہے۔ جمعرات کو چار مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 1998تک پہنچ گئی ۔حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوںمیںچار اور مریض کی موت واقع ہوئی ہے اور اس طرح سے کورونا سے متاثر ہو کر از جاںہونے والوں کی تعداد 1998پہنچ گئی ہے ۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے شفایابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے میں 114مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ ادھرمسلسل جموںکشمیر میں کورونا سے متاثرین افراد کی تعداد میں اُچھال دیکھنے کو ملی اورجموں کشمیر میںبھی کورونا وائرس کے کیسوں میں آئے روز اضافہ ریکارڈ ہو رہاہے ۔جمعرات کو جموں کشمیر میں امسال کے سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کئے گئے ۔ حکام کے مطابق جمعرات کو جموںکشمیر میں 461نئے مریضوں کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 131421تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں میں 100جبکہ کشمیر میں 361نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 114مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے ۔ قابل امر بات یہ ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے کورونا وائر س کے کیسو ں میںکافی اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میںلوگوںمیںتشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ ادھر معلوم ہو ا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا متاثرین میں ایک ہزار سے زائد کیسوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.