نوگام حملہ چار لشکر جنگجوئوں نے انجام دیا، حملے میںملوث جنگجوئوںکو بخشا نہیںجائے گا / آئی جی پی کشمیر
برقعہ پوش جنگجو نے دروازہ پر دستک دی اور دیگر جنگجوئوںنے فائرنگ کرکے رائفل اڑا لی
سرینگر/یکم اپریل: نوگام حملہ چار لشکر جنگجوئوں نے انجام دیا کا دعویٰ کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ پولیس تمام پہلوئوں پر کام کر رہی ہے اور حملے میںملوث جنگجوئوںکو بخشا نہیںجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگجوئوںمیںسے ایک برقعہ پوش جس نے دروازہ پر دستک دی جبکہ دو دیگر جنگجوئوںنے اندھا دھند فائرنگ کی اور چاتھے جنگجو نے رائفل اڑا لی ۔ سی این آئی کے مطابق نوگام حملے میں ہلاک ہوئے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد ہ تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ نوگام حملے میںجو پولیس اہلکار از جاںہو گیا وہ بی جے پی لیڈر کی رہائش گاہ کی حفاظت پر معمور تھا ۔ انہوںنے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ایک برقعہ پوش جنگجو نے دروازے پر دستک دی جبکہ جو ہی دروازہ کھول دیا گیا تو دو مسلح جنگجوئوں نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میںپولیس اہلکار رمیز راجہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ چوتھے جنگجو نے پولیس اہلکار کی رائفل اڑا لی اور تمام جنگجو جائے واردات سے فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔ آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ چار میں سے دو جنگجوئوںکی شناخت ہو گی ہے اور ابتدائی تحقیقات میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ اس حملے میں شاہد خورشید اور عبید شفیع نامی جنگجو ملوث ہے جو کہ عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہے ۔ جبکہ دو دیگر جنگجو کی شناخت ہونی ابھی باقی ہے جس پر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں کام کر رہی ہے ۔ آئی جی پی کشمیر نے کہاکہ وادی کشمیر میں جنگجومخالف آپریشنوں میںمزید تیزی لائی جائے گی اور اس طرح کے حملوںکو ناکام بنانے کیلئے پولیس و دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کو متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ جو بھی اس حملے میںملوث ہے ان کو بخشا نہیں جائے گا ۔ وجے کمار نے مزید کہا کہ سراغ رساں ایجنسیوں اور دیگر خفیہ ذرائع کی مدد لی جا رہی ہے اور نوگام حملے میںجو بھی ملوث ہو ہونگے ان کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔
Comments are closed.