اکھنور جموں میں سڑک حادثہ 22سے زائد افراد زخمی ؛ ڈوڈہ میں گاڑی گہری کھائی میں جارگی، ایک نوجوان لقمہ اجل
سرینگر/یکم اپریل: اکھنور جموں میں گاڑی لڑھک جانے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 22سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ادھرڈوڈہ میں ایک نجی کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگرجس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابقصوبہ جموں کے اکھنور پہلوالا نامی علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبر JK02X 2001مجامہ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میںگاڑی میں سوار 25افراد زخم ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ان میں سے متعدد افراد کو حالت نازک میں جی ایم سی جموں پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ پولیس نے دونوں معاملوں میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ دریں اثناء ڈوڈہ بٹوت شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پل ڈوڈہ سے ڈوڈہ سٹی جارہی ایک انڈیکا گاڑی پیٹرول پمپ کے نزدیک حادثے کا شکار ہو کر تین سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا جس کی شناخت عارف حسین ولد بشیر احمد ساکن شورین کے طور پر ہوئی ہے۔یاد رہے کہ ڈوڈہ میں سڑک حادثات ہونے کی خبریں آئے رو ز معصول ہورہی ہے جس میں قیمتی جانوں کا زیاں ہورہا ہے ۔ تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور سڑکوں کی خستہ حالی بھی سڑک حادثاتے کا موجب قراردیا جارہاہے ۔
Comments are closed.