ماہ اپریل شروع ہونے کے باوجود بجلی کٹوتی شیڈول میں کوئی کمی نہیں کی گئی ؛ بجلی صارفین نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کیا، کٹوتی شیڈول میں کمی کرنے کا مطالبہ
سرینگر/یکم اپریل: راوں برس کا چوتھا مہینہ ماہ اپریل شروع ہونے کے باوجود بھی بجلی کٹوتی شیڈول میں کوئی کمی نہ کرنے پر صارفین بجلی نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سیزن میں بارش اور بھاری برفباری کے نتیجے میں وادی کشمیر کے تمام آبی ذخائر میں پانی کافی مقدار میں بڑھ گیا ہے تاہم بجلی کی کٹوتی میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راوں برس کا چوتھا مہینہ ماہ اپریل شروع ہونے کے باجود بھی محکمہ بجلی کی جانب سے بجلی کٹوتی شیڈول میں کوئی کمی نہیں کی گئی ۔ صارفین نے کہا ہے کہ محکمہ بجلی کی جانب سے جو کٹوتی شیڈول ماہ نومبر جاری کیا گیا ہے آج بھی اُسی شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں بجلی صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ صارفین نے کہا ہے کہ محکمہ بجلی کی کٹوتی شیڈول میں کوئی نہ کرنا صارفین بجلی کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے ابتدائی دنوں سے ہی بجلی کٹوتی شیڈول میں کمی ہوتی تھی تاہم اس سیزن میں بجلی کی کٹوتی شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ۔صارفین کے مطابق بجلی کی ناپیدی کی وجہ سے صارفین کو شدید دشواریاں پیش آرہی ہے ۔ انہوںنے محکمہ بجلی کے چیف انجینئر اور سیکریٹری بجلی سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کٹوتی شیڈول میں فوری طور پر کمی لائی جائے اور نیا کٹوتی شیڈول جاری کیا جائے ۔ واضح رہے کہ وادی کشمیر میں موسم سرماء شروع ہونے سے پہلے ہی محکمہ بجلی کی جانب سے صارفین کو فراہم کی جانے والی بجلی میں کٹوتی شروع کی جاتی ہے جس کے تحت میٹر والے علاقوں اور غیر میٹر والے علاقوں کیلئے الگ الگ بجلی کی فراہمی اور بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے ۔ تاہم رواں برس کا چوتھا مہینہ یعنی ماہ اپریل شروع ہونے کے باجود بھی بجلی کٹوتی میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔
Comments are closed.