خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات کا نیا کلینڈر جاری ؛ 4اپریل سے7اپریل تک پھر بارشوں کی پیشنگوئی
سرینگر/یکم اپریل: وادی کشمیر میں کئی دنوں تک موسم خشک اور بہتر رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے ۔ محکمہ نے کہا ہے کہ 4اپریل سے لیکر 7اپریل تک موسم خراب رہ سکتا ہے جبکہ 8اپریل سے موسم پھر بہتر ہونے کی امید ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے موسم خشک رہنے اور دھوپ کھلنے سے جہاں لوگوں کے چہرے بھی کھل اُٹھے ہیں اور موسمی حالات میں بہتری آئی ہے وہیں محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارشیں ہونے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی ایک اطلاع کے مطابق وادی کشمیر میں بالائی اور میدانی علاقوں میں 4اپریل شام سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے اور یہ سلسلہ 5اپریل 6اور 7اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جبکہ 8اپریل سے موسم ایک بار پھر بہتر ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20اعشاریہ صفر ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جبکہ گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 10اعشاریہ صفر ڈگری رہا ۔ تازہ پیشن گوئی میں محکمہ نے کہا ہے کہ فی الحال اگلے تین دنوں تک موسم بہتر رہے گا جس سے درجہ حرارت میں اور اضافہ ہوگا جبکہ چار اپریل سے مغربی ہوائوں کے دخلول سے موسم میں پھر سے تبدیل آسکتی ہے ۔
Comments are closed.