موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی سا حوں کی بڑی تعداد ہو رہی ہے وارد کشمیر

سیاحت سے جڑے افراد میں خوشی کی لہر ، امسال اچھا سیاحتی سیز ن نکلنے کی امید

سرینگر/31مارچ/سی این آئی// وادی میں موسم بہار شروع ہونے کے ساتھ ہی سا حوں کی کافی وارد کشمیر ہو رہی ہے جس کے نتیجے میںسیاحت سے جڑے افراد میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے جبکہ انہوںنے امید ظاہر کی کہ امسال سیاحتی سیزن کافی اچھا رہے گا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں موسم بہار شروع ہونے کے ساتھ ہی ساحتی سیزن بھی دستک دیتا تھا اور ہزاروں نہیں لاکھوں کی تعداد میں سیاح وادی کے مختلف سیاحتی مقامات کی طرف رُخ کرکے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوجاتے تھے ۔ گزشتہ سال اگرچہ کورونا وائرس کے پیش نظر سیاحوں کی کافی کمی دیکھنے کو ملی جس کے باعث صنعت سے جڑے افراد مایوسی کے شکار ہوگئے تھے تاہم امسال ۔ سیاح کافی تعداد میں آ رہے ہیں ۔ کشمیر سیاحت کو بڑھاوادینے کیلئے کافی کوششیں کی جا رہی ہے اور اس کیلئے بیرون وادی جاکر کئی طرح کے پروگرامات منعقد کئے جبکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد سے بھی ملے اور انہیں یہاں آنے کیلئے قائل کیا جا رہاہے جبکہ کئی اداکاروں نے بھی کشمیر کا رخ کرکے یہاں کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے سیاحوں کو مدعو کیا ۔ اگرچہ کئی ٹور آپریٹوں اور ٹورسٹ ٹراول کا کہنا ہے کہ سیاح کشمیر کی طرف بہت ہی کم آتے ہیںکیوں کہ نیشنل میڈیا کی جانب سے کشمیر کے حالات کے بارے میں چلائے جارہے منفی پروپگنڈا کی وجہ سے سیاح یہاںآنے سے کتراتے ہیں ۔ اس کے علاوہ سرکاری کی جانب سے اس طرف عدم توجہ بھی ایک اہم معاملہ ہے ۔تاہم محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحوںکو کشمیر کی طرف راغب کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے اور اس سلسلے میں بیرون ریاستوں میںبھی کئی روڑ شوز کا اہتمام کیا گیا ۔ امسال موسم سرماء میں جس اندازے سے برفباری ہوئی تھی اُس صورتحال کے پیش نظر یہاں پر ٹورسٹوں کا کافی رش رہا جبکہ اس صنعت سے جڑے افراد بھی اپنا روز گار بخوبی کمالیتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ امسال سیز ن اچھا رہے گا اور گزشتہ سال کے مقابلے میںامسال سیاحو ں کی اچھی خاصی تعداد کشمیر ورد ہو گی ۔

Comments are closed.