لاوئے پورہ سرینگر میں مسلح جنگجوئوں کو سی آر پی ایف پارٹی پر دن دھاڑے حملہ ،سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار ہلاک

رائفل بھی اڑا لی گئی، دوشدید زخمی ، حملہ آور جنگجوئوںکو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا / ڈی جی سی آر پی ایف

سرینگر/25مارچ/سی این آئی// سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ لاوئے پورہ سرینگر می مسلح جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف سب انسپکٹرسمیت دو اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔جبکہ جنگجو ایک رائفل بھی اڑا لئے گئے ۔ حملے کے فورا بعد پورے علاقے میں تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی گئی اور حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی مہم تیز کردی گئی ہے ۔ڈی جی سی آر پی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میںملوث جنگجوئوں کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے لاوئے پورہ علاقے میں جمعرات کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے دن دھاڑے سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چار سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگئے اور ہسپتال لے جانے کے دوران دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔ذرائع کے مطابق مسلح جنگجوئوںنے سی آر پی ایف پارٹی پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں چار سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں چار زخمیوں میں سے دو اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے دو اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک شدہ اہلکار وں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ڈی جی سی آر پی ایف نے کشور پرساد نے حملے میں ایک سی آر پی ایف آفیسرسمیت دو اہلکاروں کی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح جنگجوئوں جن کی تعداد تین سے چار تھی نے سی آر پی ایف اہلکاروں جو معمول کے گشت پر تھے کو نشانہ بنا کر ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخموں میںسے دو کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر اہلکاروں کا علاج جاری ہے ۔ ڈی جی سی آر پی ایف نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے اور انہیں جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ ادھر حملے کے ساتھ ہی پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.