ہائر اسکنڈری اسکول بڈگام میں 9طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت ؛ اسکول تاحکم ثانی بند ، رابطے میں آنے والوں کیلئے ٹیسٹنگ عمل شروع
سرینگر/23مارچ : وسطی ضلع بڈگام میںگورئمنٹ ہائر اسکنڈری میں 9طلبہ کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تاحکم ثانی اسکول کو بند کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بڈگام میں قائم ایک سرکاری ہائیر سیکنڈری سکول منگل کو اْس وقت پانچ روز کیلئے بند کی گئی جب وہاں زیر تعلیم 9طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔نمائندے کے مطابق خانصاحب کے ہردہ پنزو میں قائم گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے نو طلبہ کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسکول کو تا حکم ثانی بند کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے ایک اعلیٰ آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول میں زیر تعلیم نو طلبہ کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسکول کو بند کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوںکے نزدیکی رابطے میں آنے والوں کیلئے ٹیسٹنگ عمل شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر رابطوں کو ہدایت جاری کر دیئے گئے ہیں کہ وہ گھروں میںخود کو کورنٹائن رکھیں تاکہ وائرس کو مزید پھلنے سے روک دیا جائے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اسکولوں میںبچے کورونا میں مبتلا ہو گئے جس کے بعد اسکولوں کو بند کرانے کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ۔
Comments are closed.