یکم اپریل سے جموں کشمیر میں 45برس سے اُوپر کے تمام شہریوں کو ویکسین دیا جائے گا: جاویڈ کر
ٹیکہ کاری کے چھوتھے مرحلے کے تحت ویکسینین ڈرائیو میں عام لوگوں کیلئے ویکسین مہیا رکھا گیا ہے
سرینگر/23مارچ /سی این آئی// جموںکشمیر میں یکم اپریل سے 45سال سے زائد کی عمر والے تمام لوگوں لوگوں کو کوروناوائرس مخالف ویکسین دیا جائے گا۔اس کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں اور شہروں میں بھی یکم اپریل سے ویکسنیشن کا چھوتھا مرحلہ شروع ہورہا ہے ۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر پرکاش جاویڈ کرنے کہا ہے کہ ملک میں کوروناوائرس کا وافر سٹاک موجود ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین دیا جائے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں یکم اپریل سے ویکسینیشن کے چوتھے مرحلے کے تحت 45سال سے اُوپر کے تما م لوگوں کو ویکسین دیا جائے گا۔ اس سے پہلے ویکسینیشن کے تیسرے مرحلے کے تحت 45برس کے صرف ان شہریوں کو ویکسین دیا جارہا تھا جو پہلے ہی کسی مرض میں مبتلاء تھے تاہم اب عام لوگوں کو یہ ویکسین دیا جارہاہے جن کی عمر 45سے اُوپر ہے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ ملک میں یکم اپریل سے 45 سال سے اوپر کے تمام لوگ کو لگوا سکیں گے۔ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اس بات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ بھرپور مقدار میں دستیاب ہے۔ کورونا ویکسین کی کمی نہیں ہے۔ بتادیں کہ اب تک صرف 45 سے 60 سال کے درمیان سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد کو ویکسین دی جارہی تھی۔دریں اثنا پنجاب سے جینام سیکوئینسنگ کے لئے بھیجے گئے 401 نمونوں میں سے 81 فیصد میں برطانیہ والے ویرئینٹ کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس سے نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ اسے لیکر ریاستی وزیر اعلی امریندر سنگھ فکر مند ہیں۔ وزیر اعلی کے صلاح کار رویل ٹھکرال نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ 60 سال سے کم عمر کے لوگوں کو بھی ویکسینیشن پروگرام میں شامل کیا جائے۔ پنجاب سے پہلے ، دہلی ، مہاراشٹر کے بھی نوجوانوں بھی ویکسینیٹ کرنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔پنجاب میں بڑھتے کورونا وائرس کے معاملات کے درمیان ریاست کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اپیل کی ہے کہ مرکزی حکومت نوجوانوں کے ٹیکہ کاری کی بھی اجازت دے۔ پنجاب وزیر اعلی کے میڈیا صلاح کار روین ٹھکرال کے مطابق وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جینیوم اسکریننگس کیلئے پنجاب کے ذریعہ بھیجے گئے کم از کم 401 نمونوں میں سے 81 فیصد نئے یوکے اسٹرین کے ہیں۔ٹھکرال کے مطابق وزیر اعلی نے کہا کہ اس سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں۔ اس بابت سنگھ نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی ہے۔ موصولہ جانکاری کے مطابق کیپٹن امریندر نے وزیر اعظم مودی سے پیل کی ہے کہ 60 سال سے بھی کم عمر کے لوگوں کی بھی ویکسینیشن کرنے کی اجازت دی جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ یوکے ویریئنٹ بی 117 وائرس کی کافی خطرناک شکل ہے۔ پنجاب میں حال ہی میں کورونا وائرس کے 401 نمونوں کی جینوم جانچ کی گئی ، جس میں سے 81 فیصد نمونے بی 117 وائرس کے پائے گئے ہیں۔ کیپٹن امریندر نے کہا کہ یوکے اسٹرین کافی خطرنک ہے ، اس لئے سبھی لوگوں کو کورونا کے ضوابط پر عمل کرنا چاہئے۔ ماسک کا استعمال اور دو گز کی دوری پر ہر وقت عمل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں یوکے اسٹرین زیادہ نوجوانوں میں پایا جارہا ہے۔ موجودہ وقت میں پنجاب پر یہ کورونا کا کافی خطرناک حملہ ہے۔ وزیر اعلی نے وزیر اعظم مودی سے معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر نوجوانوں کی ٹیکہ کاری مہم جلد شروع کئے جانے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ ہندوستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 40715 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 16 لاکھ 86 ہزار 796 ہوگئی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل تیرہویں دن اضافہ درج کیا گیا اور وہ تین لاکھ 45 ہزار 377 ہوگئی ہے ، جو کل معاملات کا 2.96 فیصد ہے۔
Comments are closed.