پیر پنچا ل کے آر پار موسلادار بارشوں اور تیز ہوائیوں کی قہر سامانیاں
کرنا ہ میں پہاڑی سے گرآئی پتھر کی زد میں آکر نوجوان لقمہ اجل
بجبہاڑہ اور پونچھ میں تیز ہوائیوں سے کئی عمارتوںکے چھت اڑ گئے ،مکین معجزاتی طور بچ گئے۔تیز
سرینگر/23مارچ : وادی کشمیر میںمسلسل بارشوں کے نتیجے میں شمالی ضلع کپوارہ کے کرناہ میں پہاڑی سے گر آئی پتھر کی زد میں ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میںمنگل کو موسم کی خرابی کے دوران تیز ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں کم سے ایک رہائشی مکان اور ایک سکولی عمارت کی چھت اْڑ گئی۔اسی دوران پونچھ کے مینڈھر میں منگل کوتیز طوفانی ہوا چلنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ دو دنوں سے جاری موسلا دار بارشوں نے جہاںلوگوںکو مشکلات میں دھکیل دیا ہے وہیں کئی مقامات پر انسانی جانوں کو بھی زیاںہو گیا ۔ شمالی ضلع کپواڑہ کے مرچھلاں ہیبکوٹ کرنا ہ علاقے میں منگل کو اس وقت کہرام مچ گیا جب مسلسل بارشوں کے نتیجے میں نزدیکی پہاڑیوں سے پتھر کھسکنے کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان پتھر کی زد میں آکر از جاں ہو گیا ہے ۔ نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کرناہ کے مرچھلاں ہیبکوٹ علاقے میں پیش آیا جہاں عامر شفیع ولد محمد شفیع پہاڑ سے گرنے والے ایک پتھر کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔اسی دوران نوجوان کے موت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ لوگوں کی بھاری تعداد نے دکھ زدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ 2005کے شدید زلزلے کے بعد سے معمولی بارش کے نتیجے میں بھی علاقے کے پہاڑوں سے چٹانیں کھسکنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر مقامی لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ ادھر جنوبی ضلع اننت ناگ میںمنگل کو موسم کی خرابی کے دوران تیز ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں کم سے ایک رہائشی مکان اور ایک سکولی عمارت کی چھت اْڑ گئی۔ان الگ الگ واقعات میں تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بجبہاڑہ کے نوشیرہ علاقے میں ایک سکول کی چھت اْس وقت اْڑ گئی جب بچے اور اساتذہ سکول کے اندر موجود تھے۔اس واقعہ میں سبھی مکین معجزاتی طور بچ گئے۔تیز ہوا چلنے کے ایک اور واقعہ میں چوگام ویری ناگ میں غلام حسن بٹ کے مکان کی چھت اْڑ گئی اور اس واقع میں بھی کسی کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔ وادی بھر میں موسم شدید خراب ہے جس کے دوران باد و باراں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیںادھر پونچھ سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ مینڈھر میں منگل کوتیز طوفانی ہوا چلنے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ مینڈھر کے گلہوتہ علاقے میں تیز ہوا سے کسی مکان سے ٹین کی ایک چادر اڑ کر ایک شخص کے سر پر جالگی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا۔زخمی شہری کی شناخت محمد تاج ولد عبداللہ خان ساکن کیری گلہوتہ کے طور پر ہوئی ہے۔محمد تاج کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر پر 24ٹانکے لگائے گئے۔
Comments are closed.