وادی کشمیر میں بینک ڈکیتیوں کے بڑھتے واقعات ؛ اب شوپیان میں ایس بی آئی اے ٹی سے 17لاکھ روپے لوٹ لی گئی

سرینگر /22مارچ: وادی کشمیر میں بینک ڈکیتیوں کے بڑھتے واقعات کے بیچ جنوبی ضلع شوپیان میں ایک اور اقعہ میں نقب زنوں نے دوران شب سٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)اے ٹی ایم لوٹ لی۔پولیس نے واقعہ کے نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئے روز بینک ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو جنوبی ضلع شوپیان کے مین مارکیٹ میں ایک اور واقعہ میںنقب زنو ں نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم پر دھائو ا بول کر اس کو لوٹ لیا ۔ نمائندے نے اس ضمن میں شوپیان سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح قصبہ کے پرانے بس اسٹینڈ کے نزدیک مین مارکیٹ میں ایس بی آئی کے ایک اے ٹی ایم مشین کو ٹوٹی پھوٹی حالت میں سڑک پر دیکھاگیا جس کے بعد اس بات کا اندازہ لگایا گیا کہ نزدیکی نصب اے ٹی ایم کو باہر نکال کر اس میں موجود رقم پر ہاتھ صاف کیا گیا ہے۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اے ٹی ایم میں17لاکھ67ہزار روپے موجود تھے۔پولیس ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ اْنہیں ابھی اے ٹی ایم سے لوٹی گئی رقم کی تفصیلات کے بارے میں کوئی علمیت نہیں ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے وادی کشمیر میںبینک ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.