شوپیان میں ایک اور مسلح تصادم آرائی ، چار مقامی لشکر جنگجو جاں بحق ، فوجی اہلکار زخمی
دو رہائشی مکانات کو نقصان ، ضلع میں انٹر نیٹ خدمات معطل ، سیکورٹی کے سخت انتظامات
مہلوک جنگجوئوں کو کئی بار خود سپردگی کی پیشکش کی گئی ،انہوںنے بار بار ٹھکرا دی / پولیس
سرینگر /22مارچ: پہاڑی ضلع شوپیان میں ایک اور مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ چار مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ طرفین کے مابین گولی باری میں ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہو گیا جبکہ دو رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے جھڑپ میں چار جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجو ئوں کو بار بار خود سپردگی کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکراد ی ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شوپیان کے مانی ہل بٹہ پورہ امام صاحب علاقے میںچار جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج کے 34آر آر، 178بٹالین سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو علاقے کو محاصرے میںلیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں فورسز نے تلاشی آپرشن شروع کر دیا تو وہاں چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بددو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوئوںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔اسی دوران رہائشی مکان میں پھنسے جنگجوئوں کو بار بار خود سپردگی کرنے کا موقعہ فراہم کیا گا تاہم انہوں نے پیشکش ٹھکرادی اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فورسز نے بھی جوابی کارورائی کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میںکئی گھنٹوں تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد فورسز نے اس مکان جس میں جنگجوئوں چھپے بیٹھے تھے کو باررودی دھماکے سے اڑا دیا اور فائرنگ کا تبادلہ رک جانے کے ساتھ ہی جھڑپ کے مقام سے چار جنگجو کی نعش ہتھیاروں سمیت بر آمد کر لی گئی جبکہ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں فوج کے 34آر آر سے وابستہ ایک فوجی اہلکار سچن کمار زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں چار جنگجو ئوں کو ہلاک کیا گیا جو کہ سارے مقامی تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ جھڑپ میں جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت رئیس احمد بٹ ساکنہ ڈی کے پورہ شوپیان، عامر شفع ساکنہ بٹہ پورہ شوپیان، عاقب ملک ساکنہ ارشی پورہ شوپیان اور الطاف احمد وانی شاکنہ داشی پورہ شوپیان کے طور پوئی ہے۔اور چاروں مہلوک جنگجوئوں کا تعلق عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے تھا ۔ انہوںنے بتایا کہ مہلوک جنگجو سے ایک اے کے 47، دو پستول اور دیگر ساز و سامان بر آمد کر لیا گیا ۔ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی ضلع شوپیان میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے جبکہ حساس علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئیں ۔
Comments are closed.