سرینگر میں ڈکیتی کا معاملہ پولیس نے کیا حل ؛ تین ملزمان کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا
سرینگر/17مارچ: سرینگر پولیس نے ڈکیتی اورنقالی کے الزام میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ سی این آئی کے مطابق تھانہ پولیس صدر سرینگر کو نوشاد علی ولد سلیم شیخ رائے گنج دناج پور مغربی بنگال سے یہ اطلاع موصول ہوئی تین افراد نے سیول وردی میں خود کو پولیس اہلکار بتاتے ہوئے کوڈ 19-کے پیش نظر ماسک نہ پہننے پر دھمکی دیکر رام باغ میں گرفتار کرلیا اور اس دوران انہوںنے مذکورہ کا پرس اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔اس اطلاع کی کے موصول ہونے پر تھانہ پولیس صد ر سرینگر نے ایف آئی آر نمبر 39/2021 متعلقہ دفعا ت کے تحت درج کیا ۔ ایس ڈی پی او صدر نے ایس ایچ او صدر انسپکٹر افتخار حسین کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے بالآخر ڈکیتی اور نقلی پولیس اہلکار بننے میں ملوث ملزمان کو زیر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور تینوں ملزمان کو اسی دن گرفتار کرلیا گیا۔جن کی شناخت برہان مختار وانی ولد مختار احمد وانی ،ساحل احمد خان ولد ناصر احمد خان اور ساحل جاہنگیر ولد جاہنگیر احمد بٹ ساکناں کرفلی محلہ کنی کدل سرینگر کے بطورہوئی ہے۔عام لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ ایسے کسی بھی جال میں نہ پھنسیں اور متعلقہ تھانے کو فوراََاس طرح کے کسی واقعے سے آگاہ کریں۔
Comments are closed.