سرینگر/17مارچ: کولگام اور بارہ مولہ پولیس نے منشیات کے لعنت کے خاتمے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے 03منشیات فروشوں کو ممنوعہ نشیلی اشاعہ چرس سمیت گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ادھر سرینگر پولیس نے تمام طرح کی سماجی برائیوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے دو افراد کو غیر قانونی طور پر شراب کی بارہ بوتلیں سمیت گرفتارکیا۔سی این آئی کے مطابق کولگام پولیس نے جے اینڈ کے بینک وانپوہ کے قریب چوکی آفیسر پولیس پوسٹ میر بازار سب انسپکٹر امتیاز احمد کی سربراہی اور ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی نگرانی میںدو افراد کوگھومتے ہوئے پاکر روک لیا ۔ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے 05 کلو گرام چرس جیسے مادہ برآمد کر کے ضبط کی۔ ان کی شناخت شوکت احمد بٹ ولد محمد رفیق بٹ ساکن وانپوہ اور آکابر علی ولد نوردین ساکن ستراکنوارہ آسام کے بطور ہوئی ہے دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور ممنوعہ مادہ قبضے میں لے لیا گیا۔ تھانہ پولیس قاضی گنڈ میںکیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔اسی دوران کنزر بارہ مولہ پولیس نے ہردشورو کے نزدیک چیکنگ کیدوران ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک کلو پچاس گرام چرس نموشے برآمد ہوئی ہے۔ اس کی شناخت مشتاق احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن واگورہ کیریری کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے اس کے خلاف تھانہ پولیس کنزر میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر23/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔ ادھر تھانہ پولیس شیر گڈھی سرینگر نے معمول کی چیکنگ کے دوران چلڈرن پارک ہزوری باغ کے احاطے میں دو افراد کو روک لیا اور ان کی ذاتی تلاشی پر شراب کی 12 بوتلیں برآمد ہوئیں ، دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تھانہ پولیس شیر گڈھی سرینگر نے اس سلسلے میں کیس درج کر لی ہے ۔ سرینگر پولیس تمام طرح کی سماجی برائیوں اور ان میں ملوث افراد کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے اور شہر سرینگر کو ہرطرح کی منشیات سے پاک کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.