لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے فوج کے 15کور کمانڈر کا چارج سنبھالا
جموں کشمیر میں قیام امن کیلئے سیکورٹی فورسز خاص طور پر لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو کی تعریفیں کی
سرینگر/17مارچ: لفٹنٹ جنرل بی ایسراجو کو نئے ڈی جی ایم او کے بطور تعینات کیا گیا جنہوںنے بدھ کو فوج کے 15کور کارپس کا چارج لیفٹنٹ جنرل ڈی پی پانڈے کے حوالہ کردیا ۔ اسی دوران انہوں نے جموں کشمیر میں امن کے قیام کیلئے فوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آگے بھی اس طرح کی کوششیں جا ری رہے گی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لیفٹنٹ جنرل پاندے نے بدھ کو فوج کے 15کور کارپس کمانڈر کے بطور عہدہ سنبھالا ۔ اس موقعہ پر ایک چھوٹی تقریب سرینگرمیں 15کورکارپس ہیڈکواٹر میںمنعقد ہوئی۔ جہاں فوج کے اعلیٰ افیسران کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ ا س موقعہ پر لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو کو الوداعیہ بھی دیا گیا جس دوران انہوںنے فوج کے تمام یونیٹوں کی سراہنا کی اور کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک ساتھ مل کر جموں کشمیر میں امن کے قیام کیلئے کام کیا اور جموں کشمیر میں امن کیلئے سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے دن رات کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ ساتھ پولیس اور سیول انتظامیہ نے بھی اس معاملے میں کافی کام کیا اور اس کیلئے ان کی جنتی سراہنا کی جائے وہ کم ہے ۔ دھر تقریب میںموجود فوجی آفیسران نے بی ایس راجو کی کافی تعریفیں کی اور کہا کہ اب ڈی جی ایم او کے بطور ان کی تعیناتی سے ان کی ذمہ دار کافی بڑھ گئی ہے جس کو کافی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینا جانتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو کی سربراہی میںانہیںکام کرنے کا موقعہ مل گیا جس دوران انہیں کافی مہارت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے کشمیر ی نوجوانوں جو عسکری صفوں میں شامل ہو گئے تھے کی گھر واپسی یقینی بنانے کیلئے انہیں جنگجوئوں کو خو دسپردگی کا بھی بھر پور موقعہ دیا تھا ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جموںکشمیر میں امن کے قیام کو ایک بڑ ا موقعہ مل گیا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ فوج نے سیول سوسائٹی اور دیگر ممبران کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جو بھی نوجوان غلط راستوں پر نکل گئے ہیں ان کو واپس لایا جائے تاکہ وہ بھی مین اسٹریم زندگی گزر بسر کر سکے ۔
Comments are closed.