سرینگر/17مارچ/سی این آئی// قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے لیتہ پورہ حملے میں قرار دئے گئے جنوبی ضلع پلوامہ کے دو ملزموں کی جائیداد منسلک کر دی ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ لیتہ پورہ پلوامہ حملے میں کاکا پورہ کے گرفتار دو افراد جن میں ایک نوجوان اور دوشیزہ ہے کا جائیداد این آئی ا ی نے منسلک کیا ۔ذرائع کے مطابق این آئی اے کی ایک ٹیم ایس ایس پی راکیش بلوال کی سربراہی میں جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم کے ہمراہ گذشتہ روز پلوامہ پہنچی اور وہاں حاجی بل کاکہ پورہ علاقے میں شاکر بشیر ماگرے کے رہائشی مکان اور ہاکھری پورہ کاکہ بل میں انشا جان کے رہائشی مکان کو قرق کر دیا۔ْ شاکر بشیر ماگرے اور انشا جان کو این آئی اے نے سال گذشتہ کے ماہ فروری اور مارچ میں دو الگ الگ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا تھا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کانوائی پر حملہ ہو اتھا جس دوران 40سے زائد سی آرپی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے بعد میں حملے کی ذمہ داری عسکری تنظیم جیش محمد نے قبول کر لی اور انہوں نے کہا کہ اس حملے کو کاکا پورہ پلوامہ سے تعلق رکھنے والے جنگجو عادل نے انجام دیا ۔ حملے کے بعد مرکزی وزرات داخلہ نے اس کیس کو تحقیقات کیلئے این آئی ای کے سپرد کر دیا تھا جس نے اس کیس کی تحقیقات کر لی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.