قرآن پاک پر ان کے تاثرات مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں /شہنواز حسین

کسی مذہبی کتاب کے بارے میں نازیبا الفاظ کہنا قابل مذمت

سرینگر/16مارچ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما شہنواز حسین نے شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئر مین وسیم رضوی کوقرآن کی کچھ آیات کو الٰہی کتاب سے نکالنے کے لئے عدالت عالیہ کو رجوع کرنے پر سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ ان کی پارٹی کسی بھی فرقے کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے خلاف ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق شاہنواز نے کہا کہ وسیم رضوی کو ملک میں مذہبی روادار ی کوزک پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔ یہ میری پارٹی کا موقف ہے۔ کسی مذہبی کتاب کے بارے میں نازیبا الفاظ کہنا قابل مذمت ہے۔ وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضداشت پیش کی جس میں قرآن پاک کے 26آیات کو نکالنے کی درخواست کی۔ کیونکہ ان کے مطابق اس سے تشدد کو ہوا ملتی ہے۔ بی جے پی یہ موقف ہے کہ قرآن پاک یا کسی اور مذہبی کتاب کے آیات کے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے۔وسیم رضوی کے اس قدم سے لوگوںکے جذبات مجروح ہوگئے ہیں اور انہیں اس کا کوئی حق نہیںہے۔ یہاں یہ بات ضروری ہے کہ اسلام سے تعلق رکھنے والے ہر مسلک کے مذہبی رہنمائو ں نے وسیم رضوی کی اس حرکت کو شر انگیز قرار دیا اور کہا کہ وہ مسلکی فساد اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کی والدہ اور بھائی نے بھی ان سے رشتہ ناطہ توڑ دیا ہے۔

Comments are closed.