ویکسین سے لوگوں کے متاثر ہونے کا تعلق ثابت نہیں ہوا؛ ویکسین سے اموات کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا/ عالمی ادارہ صحت
سرینگر/16مارچ: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ویکسی نیشن مہم کو نہ روکیں جب کہ ادارے نے اپنے مشاورتی پینل سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ویکسین کے نقصان دہ ہونے کی شکایات کا جائزہ لے اور اپنی تجاویز پیش کرے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو متوقع ہے جس میں ویکسین کی افادیت پر بات چیت کی جائے گی۔ڈبلیو ایچ او کے چوٹی کے سائنس دانوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کرونا ویکسین سے اموات کا کوئی ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سائنس دانوں پر مشتمل ٹیم کی سربراہ سومیا سوامیناتھن کا کہنا ہے کہ "ہمیں لوگوں کو افراتفری کا شکار نہیں کرنا چاہیے۔ جن ملکوں سے ویکسین کی شکایت سامنے آ رہی ہے وہاں اب تک ویکسین سے لوگوں کے متاثر ہونے کا تعلق ثابت نہیں ہو سکا ہے۔”
Comments are closed.