سرینگر/13مارچ/سی این آئی// پلوامہ پولیس نے معاشرے سے منشیات کے وبا ء کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے 21 بوتلیں کوڈین برآمدکرکے ضبط کی۔ادھر سماجی بدعات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے تھانہ پولیس کولگام کی پولیس پارٹی نے آمان پورہ کولگام میں قمار بازے کے ایک اڈے پہ چھاپہ ڈال کر پانچ قمار بازوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس راجپورہ سرجن احمد کی ہدایت پر شادی مرگ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ قائم کی تھی ، ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 21 بوتلیں کوڈین برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کی شناخت منیر احمد بٹ ولد عبدل غفار ساکن دربگام بالا راجپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تھانہ پولیس راجپورہ نے ملزم کو گرفتاراور اس سلسلے میں کیس ایف آئی آر نمبر 11/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا کرکے مذید تفتیش شروع کردی ۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھا جائیگا۔ادھر سماجی بدعات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے تھانہ پولیس کولگام کی پولیس پارٹی نے آمان پورہ کولگام میں قمار بازے کے ایک اڈے پہ چھاپہ ڈال کر پانچ قمار بازوں جن کی شناخت طارق احمد شیخ ساکن آکھرن ، محمد ادریس نائیکو، ساکن آنپورہ کاترن ، روف احمد آہنگر ، عمران احمد بٹ اور گلزار احمد شیخ ساکناں کاترن کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے داوَ پر لگائی گئی رقم 9020 اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کئے۔ تھانہ پولیس قاضی گنڈ نے اس سلسلے میں ایف آئی آرنمبر 48/2021 متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس کی جانب سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں اور اپنے آس پاس کی معاشرتی سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئین تاکہ سماج میں تما م طرح کی برائیوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.