پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار ؛ 90کلوگرام براؤن شوگر برآمد

سرینگر/11مارچ: پلوامہ پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 90 کلو گرام براوّن شوگر برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کو موصولہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او پی ایس راج پورہ انسپکٹر سرجن احمد کی ہدایت پر پلوامہ پولیس کی پارٹی نے بیلو کراسنگ کے چیکنگ شروع کردی ۔ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک شخص کو روک ؎کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 90 گرام براؤن شوگر جیسے مادہ برآمد ہوا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کی شناخت خالد حسین صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن اقبال کالونی چارشریف بڈگام کے طو رپر ہوئی ہے۔تھانہ پولیس راجپورہ پلوامہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 17/2021 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خرید وفروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.