قاضی گنڈ میں ایک اور ’’ہٹ اینڈ رن‘‘ کا معاملہ ؛ نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ریلوے پولیس کے اہلکار کو کچل ڈالا

سرینگر/11مارچ: قاضی گنڈ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے ریلوے پولیس اہلکار کو کچل کر ہلاک کرڈالا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں جمعرات کو ریلوے پولیس کے ایک اہلکار پرویز احمد عمر 38سال ساکن ہتمودا اننت ناگ کو ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے کچل کر ہلاک کرڈالا۔ ریلوے پولیس اہلکار کی ڈیوٹی ڈمجن سٹیشن میں تھی۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او قاضی گنڈ ارشاد ریشی نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ’’ہٹ اینڈ رن‘‘ کیس کے تحت کیس درج کرلیا ہے اور نامعلوم گاڑی کو ڈھونڈنکالنے کیلئے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔

Comments are closed.