میمندر شوپیاں میں چیتا گھومتا ہوا دیکھا گیا ؛ علاقے میں خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی

سرینگر/11مارچ: شوپیاں میں اُس وقت لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی جب میمندر نامی گائوں میں ایک چیتا گھومتا ہوا نظر آیا ۔ جنگلی جانور وں کی آزاد نقل و حمل کی وجہ سے علاقہ کے لوگ اپنے گھروں میں ہی محصور ہوئے جبکہ متعلقہ محکمہ کے اہلکار چیتا کو ڈھونڈنے میں ابھی تک ناکام دکھائی دئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع میمندر نامی گائوں میں بدھ کی شام ایک چینا دیکھا گیا جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر آنے میں ڈر و خوف محسوس کرنے لگے اور علاقہ میں خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق انہوں نے فوری طور پر جنگلی حیات محکمہ کے اہلکاروں کو مطلع کیا۔محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹیم گاوں میں پہنچ گئی ہے اور مذکورہ جانور کی تلاش جاری ہے تاہم ٹیم کو ابھی تک چینا کو پکڑنے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ ادھرمقامی لوگوںنے کہا ہے کہ علاقہ میں جنگلی جانوروں کی آزادانہ نقل و حمل کے نتیجے میں لوگ خوف میں مبتلاء ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار جنگلی جانور علاقے میں آزاد گھومتے رہے اور متعدد بار جنگلی جانوروں اور انسانوں کے درمیان آمنا سامنا ہونے سے کئی افراد زخی بھی ہوئے ہیں ۔

Comments are closed.