شوپیاں میں دو سگی بہنوں کی اغواکاری کا معاملہ 24گھنٹوں میں حل
دونوں بہنوں کو سرینگر سے بازیاب کیا گیا ۔ ملزمین پولیس کی گرفت میں
سرینگر/11مارچ: شوپیاں میں گزشتہ روز پولیس کو دو بہنوں کی اغواکاری کے سلسلے میں ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس پر پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں مغویہ بہنوں کو سرینگر سے برآمدکرکے اغواکاروں کو حوالات پہنچایا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پولیس کو تحریری طور پر شکایت موصول ہوئی تھی کہ دو سگی بہنیں اغوا کی گئیں ہیں ۔ شکایت موصول ہوتے ہی پولیس متحرک ہوئی اور مختلف ٹیموں کو تشکیل دے کر اغواشدہ بہنوں کو بازیاب کرنے کیلئے کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ اس دوران پولیس نے مختلف چھاپہ مار کارروائیوں میں قریب 25افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے گرفتار کرلیا جس دوران اغواکار کے بارے میں پولیس کو مصدقہ جانکاری حاصل ہوئی ۔ اس دوران پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سرینگر سے دونوں مغویہ لڑکیوں کو برآمد کرکے اغواکار کو حوالات پہنچایا پولیس نے اس سلسلے میں پولیس سٹیشن زینہ پورہ میں اغواکاری کا کیس درج کرلیا ہے ۔ اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی شوپیاں نے کہا ہے کہ ملزمان سے اس سلسلے میں پوچھ تاچھ کا عمل شروع کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.