نیشنل کانفرنس کے سابق ؛ ایم ایل اے کفیل کو سرکاری مکان خالی کرنا پڑے گا

سرینگر/10مارچ/سی این آئی// نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے کفیل الرحمٰن کو ایک ماہ میں سرکاری مکان خالی کرنا پڑے گا۔ حکومت کو ایک ماہ کے اندر ان سے کرایہ وصول کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔سی این آئی کے مطابق کفیل الرحمان نے سرکاری مکان خالی کرنے کے حکومتی حکم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ جسٹس علی محمد ماگارے نے اس درخواست کی سماعت کی۔ جج نے پایا کہ سابق ایم ایل اے مسلسل سرکاری مکان پر قبضہ کر رہا ہے اور اس کا کنبہ بھی ساتھ رہ رہا ہے۔ یہ حکم دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد دیا گیا ہے۔

Comments are closed.