گاندربل میں غیر قانونی لکڑی ضبط ؛ ملزم گرفتار ، کیس درج ، تحقیقات شروع

سرینگر/09مارچ: گاندربل پولیس نے ایک لکڑی اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی لکڑی ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق گاندربل میں پولیس اسٹیشن گنڈ کو غیر قانونی لکڑی کے بارے میںایک مصدقہ اطلاع ملی جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او کنگن کی نگرانی میںریاض احمد بجران ولد محمد رفیق بجران ساکن ہلپتی ہکنار گنڈ کے مکان پر چھاپہ مار کر تلاشی شروع کی۔دوران تلاشی افسران نے اس کے قبضے سے غیر قانونی لکڑی ضبط کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ حراست میں ہے۔اسی سلسلے میں پولیس اسٹیشن گنڈ میں ایف ائی ار زیر نمبری 11/2021 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سماج دشمن عناصر کے خلاف ہماری مستقل کاروائیوں سے برادری کے ممبروں کو یہ یقین دہانی کرنا چاہئے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرم سے پاک رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔پولیس نے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔

Comments are closed.