انتظامیہ کے بڑے بڑے دعوئے بھی بے بنیاد ثابت ، ناقص ٹریفک نظام سے لوگ پریشان

شام کے بعد گاڑیاں سڑکوں سے غائب ہوتے ہی مسافروں ہو جاتے ہیں درماندہ

سرینگر/02مارچ: ناقص ٹریفک نظام کے باعث ریاست خاص کرو ادی کے لوگوں کو شدید مصائب ومشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے اگر چہ حکام کی نوٹس میں بار بار ٹریفک جام ، ناقص ٹریفک نظام کے بارے میں آگاہ کیا گیا تاہم انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے پوری وادی میں ٹریفک جام ، لوگوں کے چلنے پھرنے میں مشکلات پید اہو گئے ہیں جبکہ کسی بھی قصبے یا بڑے شہرئوںمیں چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کیلئے سٹینڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید عذاب سے گزرنا پڑ رہا ہے جبکہ ناقص ٹریفک نظام کے باعث وادی کے لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کیلئے سورج غروب ہونے کے بعد گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا نمائندے کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی بنیادیں اس قدر کھوکھلی ہو چکی ہیں کہ یہ کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتا ہے اور اس محکمہ کی کارکردگی میں نکھار لانے کیلئے نئی روح نہیں پھونکی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وادی کے مسافروں کو شدید عذاب سے گزرناپڑرہا ہے۔ ناقص ٹریفک نظام کے باعث نہ صرف وادی کے مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے بلکہ چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کے مالکان کا یہ ماننا ہے کہ انہیں وادی کشمیر کے کسی بھی قصبے یا شہرئوںمیں سٹینڈ دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہوںنے اپنا نام آوارہ رکھا ہے اور آوارگی کے حالت میں سڑکوں پر گھوم رہے ہیں جس کے نتیجے میں مسافروں کو بے حد تکلیفوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ میںاگر چہ حکومت نے بار بار یقین دلایا کہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں مضبوط مستحکم ٹرانسپورٹ پالیسی اختیار کی جائے گی تاکہ وادی کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ 10برس گئے ٹرانسپورٹ محکمہ اب بھی نہیں جاگ رہا ہے بلکہ آئے دن غیر قانونی حرکات رونما ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کے لئے عذاب میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے بلکہ ٹریفک قوانین کی بھی دھجیاں اڑائی جار ہی ہیں کسی بھی قصبے یا شہر میں سٹینڈوں کے قیام کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جار ہے ہیں بلکہ مسافر بردار گاڑیوں کو اپنے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور اس کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ وادی کشمیر میں ہر طرف سے بہتر حالات کے وعدئے اور دعوئے کئے جار ہے ہیں بہتر حالات کا موازنہ اس سے اور کیا ہو سکتا ہے کہ سورج غروب ہونے سے پہلے ہی وادی کی سڑکوں سے مسافر بردار گاڑیاں گدھے کے سر کے سینگ کی طرح غائب ہو جاتی ہیں اور دور دراز علاقے کے مسافروں کو شدید مشکلات سے دوچار ہوناپڑتا ہے۔ کشمیر وادی میں ناقص ٹرانسپورٹ پالیسی کی وجہ سے ٹریفک حادثات بھی رونما ہو رہے ہیں ۔کشمیر وادی میں بہتر ٹرانسپورٹ پالیسی کیلئے کب اقدامات اٹھائے جائینگے اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے اور یہ بات یقینی لگ رہی ہے کہ ٹرانسپورٹ محکمہ کی بنیادیں پوری طرح سے کھوکھلی ہو چکی ہیں رشوت خوری ، بد عنوانیوں ، لاپروائیوں ، بے ضابطگیوں کی وجہ سے اس محکمہ کی کارکردگی کو زنگ لگ گیا ہے جس کا خمیازہ یہاں کے لوگوں کو بھگتنے پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔

Comments are closed.