پیر پنچال کے آر پار خراب موسمی صورتحال ،وسطی او ر شمالی کشمیر کے میدانی علاقو ں میں بارشوں کیساتھ ہلکی برفباری
جنوبی کشمیر میں موسلادار بارشیں ، بارشوں اور برفباری کے بعد معمول کی زندگی متاثر ،سردی کی لہر واپس لوٹ آئی
سرینگر جموں شاہراہ پر بھاری بھرکم پسیاں گر آنے کے بعد ٹریفک معطل ، آج سے موسم میں بہتری کا امکان
سرینگر/27فروری: محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے عین مطابق موسم نے ایک مرتبہ پھر کروٹ بدلی جس کے ساتھ ہی وسطی اور شمالی کشمیر کے مختلف میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی برفباری اور بارش ہوئی تاہم جنوبی کشمیر میں موسلاد ار بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ گلمرگ اور سونہ مرگ سمیت پہاڑی اور میدانی علاقوں میں تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کوملی اور سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح سے موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری آنے کی امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع ابر آلودہ رہنے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں بارشوںجبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی تھی۔ اسی دوران سرینگر جموں شاہراہ پر شوٹنگ سٹون گر آنے کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حمل میں ایک مرتبہ پھر خلل واقع ہوئی ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات سے موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی آئی اور تازہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی جبکہ سنیچروار کی صبح پھر ہلکی برفباری بھی ریکارڈ ی گئی ۔ شہر سرینگر سمیت شمالی کشمیر کے علاقوں میں بھی میدانی کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی تاہم جنوبی کشمیر میںدن بھر موسلادار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارات میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سردی کی لہر واپس لوٹ آئی ۔ دن بھر بارشوں اور ہلکی برفباری کے نتیجے میںمعمول کی زندگی متاثر رہی جبکہ لوگوں نے گھر وں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں برفباری اور بارشوںکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر وادی کشمیر میں مطلع ابر و آلود رہنے کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برفباری ہونے کی پیشنگوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا تھا کہ آنے والے 24گھنٹوں کے دوران مغربی ہوائیں جموں و کشمیر کے حدود میں داخل ہوسکتی ہے اور موسم میں تبدیلی آنے کا امکان ہے ،محکمہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات گلمرگ، سونہ مرگ اور پہلگام میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ دارالحکومت سرینگر میں گذشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گذشتہ رات قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وہیں، سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اونتی پورہ میں 3.9ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.4، کٹرا میں 12.2، بٹوت میں 8.8، بنیہال 5.4 اور بھدرواہ 6.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے لیہہ قصبے میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5، کرگل منفی 3.8، دراس منفی 2.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح سے موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری آنے کی امکانات ظاہر کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں میں مطلع ابر آلودہ رہنے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ میدانی علاقوں میں بارشوںجبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی ہے ۔ اسی دوران ادھر سرینگر جموں شاہراہ پر بھاری بھرکم پسیاں گرآنے کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کردیاگیا ہے جس کے نتیجے میں ٹنل کے آر پار ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں تاہم شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے کام زوروں پر جاری ہے ۔
Comments are closed.