نوپورہ بانڈی پورہ میں گردوارہ میں نقب زنی ؛ سیف توڑ کر ان گنت پیسے اڑا لئے

سرینگر /27فروری / کے پی ایس : شمالی کشمیر کے نوپورہ انڈی پورہ میں نقب زنوں نے گردوارہ میں نقب لگایا وہاں پر دونیشن کیلئے رکھی گئی سیپ کو توڑ کر صاف کردیا ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق نوپورہ بانڈی پورہ میں قائم گردوارہ میں 26اور27فروری کے درمیانی شب کے دوران نقب زنوں نے گردوارے کے شہ دروازہ کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے اوراندرونی احاطے میں ڈونیشن کیلئے نصب سیف ( تجوری )کو توڑ کر اس سے ان گنت پیسے نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔بتایاجاتا ہے کہ مقامی لوگوں نے اس واردات کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس نے FSLٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ کر قب زنی کے حوالے سے جائزہ لیا اور ایف آئی آر زیر نمبر 22/2021زیر دفعات457و380آئی پی سی کے تحت کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تلاش وتحقیقات شروع کی ہے

Comments are closed.