بانڈی پورہ میں پولیس و سیکورٹی فورسز کی کارروائی ؛ عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے دو معاون کار گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
سرینگر/26فروری: بانڈی پورہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے جنگجووَں کے ساتھ وابستہ دو معاون کاروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بانڈی پورہ پولیس نے سیکورٹی فورسزکے ساتھ حاجن ٹاؤن کے علاقے بونی خان محلہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے 02 جنگجوئو ں کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود 02 دستی بم اور 08 راؤنڈ اے کے 47برآمد ہوا۔ان کی شناخت غلام محی الدین خان ولد نذیر احمد خان ساکن پہریبل حاجن اور ریاض احمد بٹ ساکن بونی خان محلہ حاجن کے طور پر کی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ عسکریت پسندوں کے یہ دونوں معاون کار لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھے اور سمبل اور حاجن کے علاقے میں ایل ای ٹی کے سرگرم دہشت گردوں کو پناہ ، لاجسٹک اور دیگر مالی مدد فراہم کررہے تھے۔تھانہ پولیس حاجن نے اس اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 16/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Comments are closed.