سرینگر/26فروری: بالاکوٹ ائر سٹرائک کے ایک سال پورے ہونے کے موقعے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور امت شاہ نے کہا ہے کہ بالاکوٹ ائر سٹرائک سے بھارت کی ملٹنسی مخالف عزم کو ثابت کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کامیاب آپریشن پر بھارتی ائر فورس کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے بالاکوٹ سرحدی علاقے میں ائر سٹرائک کے ایک سال مکمل ہونے پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ اس سٹرائک نے بھارت کے ملٹنسی مخالف عزم کو واضح کردیا ہے ۔وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر الگ الگ پیغامات میں لکھا ہے کہ ہم ان بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے بالاکوٹ سٹرائم انجام دی ہے ۔انہوںنے لکھا ہے کہ 14فروری 2019کو کشمیر میں جن ہمارے جوانوں نے قربانیاں پیش کی ہیں اس دن کو بھارت ہمیشہ یاد رہے گا اور اسی کابدلہ لینے کیلئے بالاکوٹ ائر سٹرائک کی گئی جس میں پاکستان میں موجود جنگجوئوں کے کیمپوں کو تباہ کردیا گیا ۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بالاکوٹ سٹرائک سے یہ بات صاف ہوگئی کہ بھارت کشمیر میں پاکستان کی کسی بھی جارحیت کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کرے گا ۔ یاد رہے کہ 14فروری 2019میں جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لتہ پورہ علاقے میںجنگجوئوں کی جانب سے مبینہ طور پر کئے گئے فدائین حملے میں سی آر پی ایف کے 40اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس حملے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ایک گاڑی کا استعمال کرکے اس میں بارودی مواد بھرنے کے بعد سی آر پی ایف کی کانوائی میں گھساکر دھماکہ کیا گیا ۔ اس حملے سے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف شدید رد عمل کااظہار کیا جبکہ اس حملے کے بعد بالاکوٹ ائر سٹرائک انجام دی گئی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.