73 طلبا نے 498 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ 13 نے 497 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی
سرینگر/26فروری: طویل انتظار کے بعد آخر کار جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا جس میں ایک مرتبہ پھر لڑکیوں نے بازی مار لی ۔ امتیازی پوزیشن پر کل مل کر 17طلبہ نے قبضہ جما لیا جس میں سے بیشتر طالبات ہی تھیں ۔ امتحان میں75فیصد اْمیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔جن میں سے لڑکوں میں کامیابی کی شرح فیصد74.04جبکہ لڑکیوں میں یہ شرح تھوڑی زیادہ یعنی76.09فیصد رہی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کی صبح دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس کی شرح فیصد 75ریکارڈ کی گئی تھی۔بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق لڑکوں میں کامیابی کی شرح فیصد74.04جبکہ لڑکیوں میں یہ شرح تھوڑی زیادہ یعنی76.09فیصد رہی۔بورڈ حکام کے مطابق اس امتحان میں مجموعی طور پر75132اْمیدوار شامل ہوئے تھے جن میں38340لڑکے جبکہ36772لڑکیاں شامل تھیں۔مجموعی طور پر56384اْمیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔اس امتحان میں18626اْمیدوار ناکام ہوئے ہیں۔ جمعہ کی صبح امتحانی نتائج ظاہر ہونے کی خبر پھیلتے ہی وادی کے اطراف و اکناف میںامید واروں نے امتحانی نتائج دیکھنے لگے جس دوران کہیں خوشی اور کہیں غم دیکھنے کو ملیں۔ ادھر ایک مرتبہ پھر سرکاری اسکولوںکے بجائے پرائیویٹ اسکولوں کی کارکردگی بہتر دیکھنے کو ملی ۔ اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم 41026امید واروں میں سے 27549امید وار کامیاب ہو گئے ہیں اور اس طرح سے اسکولوں کی مجموعی کارکردگی 62.76رہی جبکہ پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم 344106امید واروں میں سے 30635امید واروں نے کامیابی اپنے نام کی اور مجموعی شرح فیصد89.82درج کی گئی جبکہ کئی سرکاری اسکولی ایسے بھی تھے جن کی کارکردگی صٖفر رہی ۔ ادھر ایک مرتبہ پھر دسویں جماعت کے امتحان میں لڑکیوں نے بازی ماری اور پہلے پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ بورڈ حکام کے مطابق کل 75132 طلباء امتحان میں شامل ہوئے جن میں 38340 لڑکے اور 36792 لڑکیاں ہیں اور بالترتیب 76.06فیصدلڑکیاں اور 74.04فیصد لڑکے کامیاب رہے ۔ جبکہ 17طلبا نے نے پہلی پوزیشن حاصل کی ان میں سے رتبہ جاوید (کشمیر ہارورڈ حبک نسیم باغ سرینگر) ، طیبہ شوکت ، نور س صبا، ، غوثیہ فاروق ، طیبہ انجم ، ابتصام نصیر طاہر ، روونق دلشاد ، تبسم گلزار ، سیرت بشیر ، جزیب جاوید ، عمر منظور ، تابیہ فیاض ، صدف رشید ، خوشتجا یونس ، انس امین میر ، صہیب احمد ریشی ، عتیق جاوید خان شامل ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ 73 طلبا نے 498 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 13 نے 497 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Comments are closed.