اولمپکس کھیل مقابلو ں میں کشمیری نوجوان کی شرکت کو یقینی بنائی جائے /کرن رججو

جموں وکشمیر میں عنقریب بین الاقوامی سطح کے ’کھیلو انڈیا‘ مراکز قائم کئے جائیں گے

سرینگر/26فروری: اولمپکس کھیل مقابلو ں میں کشمیری نوجوان کی شرکت کو یقینی بنائی جائے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رججو نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عنقریب بین الاقوامی سطح کے ’کھیلو انڈیا‘ مراکز قائم کئے جائیں گے۔جبکہ شہرہ آفاق جھیل ڈل میں آنے والے موسم گرما میں آبی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔سی این آئی کے مطابق یوتھ افیرس اور سپورٹس وزارت کے ایم او ایس کرن رججو نے جمعہ کو شہرہ آفاق گلمرگ میں شروع ہونے والی کھیلو انڈیا کے مرحلے دوم کی افتتاحی تقریب میںشرکت کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکز نے جموں کشمیر میں کھیلو انڈیا کے دو سنیٹروں کو منظوری دی ہے اور جموں و سرینگر میں جلد ہی ان سنیٹروںکا شروع کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان سنیٹروں میں ملکی و غیر ملکی ماہرین پہنچے گئے جو کھلاڑیوں میںموجود صلاحیت کو دیکھے گئے ۔ انہوںنے کہا کہ ان سنیٹروں میں سبکدوش کھلاڑی اور آفیسران ہونگے جو جموں کشمیر کے کھلاڑیوں میںموجود صلاحیتوں کو پہنچانے میں مدد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں آنے والے موسم گرما میں آبی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کھلاڑیوں کی اولپمک کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنائیں جائے گا تاکہ وہ بھی اولمپک سطح کے اعزارات حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے از خود گلمرگ میں کھیل مقابلوں کا دیکھا او ر سپورٹس فیڈریشن سے ملاقات کروں گا تاکہ جموں کشمیر میں کھیل کود کو فروغ دینے اور مزید آگے لینے کیلئے ضروریات سے آگاہی حاصل کروں ۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ انتہائی خوبصورت جگہ ہیں اور اس لئے اس جگہ کو دوسرے مرتبہ چن لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرمائی کھیلوں کے انعقاد کیلئے گلمرگ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں سرخیوںمیںرہی ہے ۔ خیال رہے کہ شہرہ آفاق گلمرگ میں جمعہ سے کھیلو انڈیا کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا جس کا افتتاح وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے آئن لائن کیا جبکہ اس موقعہ پر گلمرگ میں مرکزی وزیر کرن رججو اور جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر سمیت کئی دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔

Comments are closed.