اکھنور میں فوجی تربیت کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک ؛ دیگر دو زخمی ، ایک کی حالت ہسپتال میںنازک ،پولیس نے حادثے کی تصدیق کی
سرینگر/23فروری: اکھنور میں ٹریننگ کے دوران ایک فوجی اہلکا ر ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں ایک فوجی کیمپ میں دوران مشق الٹری ریجمنٹ سے وابستہ گونر سیان گوش اور اس کے دیگر دو ساتھی ائریل فائرنگ کی زد میں آکرشدید زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایاگیا جہاں سیان گوش کوڈاکٹروںنے مردہ قراردیاجبکہ دو دیگر اہلکاروں میں سے ایک کی حالت آرمی ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں لفٹنینٹ کرنل دیوندر آند نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح ساڑھے دس بجے اُس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار معمول کی مشق کے سلسلے میں فائرنگ کررہے تھے جس دوران ہوا سے چند گولیوں کے راونڈ نیچے آئے جس کی زد میں تین فوجی اہلکار آئے جن میں سے ایک کی موت ہوئی ہے ۔ درین اثناء ایس ڈی پی اور اکھنور ورن جنڈیال نے بھی واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔
Comments are closed.