’’چلہ بچہ‘‘ نے آخری ایام میں اپنے موجودگی کا احساس دلایا ؛ پیر پنچال کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود بھی درجہ حرارت کافی بہتر ریکارڈ
25اور 26فرور ی کو پیر پنچال کے آر پار بھاری سے درمیانی درجے حرارت کی برفباری کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر/23فروری: موسم سرماء کے آخرے چلہ ’’چلہ بچہ ‘‘نے اگرچہ رواںبرس کافی نرمی برتائی تاہم آخری ایام میں موسم کو بدل ڈالا جس کے نتیجے میں آج وادی کے بالائی علاقوں ومیدانی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کوملی ۔سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں موسم سرماء کے ابتدائی دنوں میں ہیبھاری برفباری ہوئی جس کے بعد ماہ دسمبر میں بھی کئی دفعہ بارشیں اور برفباری ہوئی تاہم چلہ کلاں کے 40دن ختم ہونے کے ساتھ ہی موسم میں کافی حد تک بہتری آئی اور ماہ فروری میں موسم خوشگوار رہنے کے نتیجے میں اہلیان وادی نے راحت کی سانس لی ۔ ادھر چلہ گرد نے بھی کافی نرمی دکھائی جبکہ ’’آخری دس دنوں پر محیط چلہ بچہ‘‘ میں بھی موسم بہتر رہا اور دن بھر دھوپ رہتی تھی تاہم آخری ایام میں چلہ بچہ نے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے وادی کے بالائی علاقوںومیدانی علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارش کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں پر بوندا باندی دن بھر جاری رہی جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ۔ ادھر شہر سرینگر آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں یعنی بھی موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25فروری سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بھاری بارشوں ور درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ دھر سونہ مرگ کی پہاڑیوں پر آج ایک بار پھر ہلکی برفباری ہونے کی اطلاع ہے جبکہ افروٹ پہاڑیوں پر بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے ادھر گلمرگ اور دیگر پہاڑی علاقوں سے بھی اطلاع ہے کہ منگل کی صبح سے ہی ہلکی برفباری کے ساتھ ساتھ بیچ بیچ میں بارشیں ہوئیں۔ ادھر محکمہ مومسیات کے مطابق رینگر میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوا اور شبانہ درجہ حراست میں بھی بہتری دیکھنے کو ملی۔ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئیپہلکام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری رہا جبکہ 3.2 ملی میٹر بارش بھی درج کی گئی۔معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں 4.8 ملی میٹر بارش ہوئی اور درجہ حرارت صفر رہا۔سرینگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کا تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
Comments are closed.