کشتواڑ میں ایک المناک حادثہ ؛ بھائی ، بہن اور ماں موقعے پر ہی لقمہ اجل

سرینگر/21فروری: کشتواڑ میں اتوار کے روز اُس وقت ایک المناک سڑک حادثہ رونماء ہوا جب ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی کنبہ کے تین افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق اتوار کے روز کشتوار ضلع میںایک گاڑی 250گہری کھائی میں جاگری جس میں کنبہ کے تین افراد جن میں جاسی دیو عمر 50برس، اس کافرزن نتنکمار عمر 27سال اور ان کی دختر کاجل عمر بیس برس موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے ۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نعشوں کو آخری رسومات کیلئے رشتہ داروںکو سونپ دی گئی ۔

Comments are closed.