سرحدوں پر کشیدگی اور تنائو کی صورتحال برقرار ، ہند پاک افواج پھر لڑ پڑے
کھٹوعہ میں گولہ باری اور ماٹر شلنگ ،آر پار کئی ڈھانچوں کو نقصان ، لوگ خوفزدہ
سرینگر/21فروری: سرحدوں پر ہند پاک کے مابین جاری کشیدگی کے بیچ اتوار کو ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی سرحد پر کھٹوعہ سیکٹر میں پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور ماٹر شلنگ کا شدید تبادلہ ہواتاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ ادھر سرحدوں پر جاری کشیدگی کے چلتے سرحدی کے آ س پاس رہائش پذیر لوگوں میں کافی خوف و دہشت کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرحدوں پر تنائو اور کشیدگی برقرار ہے کیو نکہ برصغیر کی دوایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔طرفین کے مابین تازہ گولہ باری کا تبادلہ بین الاقوامی سرحد پر اتوار کو کھٹوعہ میں پیش آیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے کھٹوعہ میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناکر بلااشتعال اور شدید فائرنگ کی گئی‘۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے جوابی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا ’گولہ باری اور شل رہائشی علاقوں میں جا گرے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچ گیا ۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج نے بھارتی چوکیوں کے علاوہ درجنوں رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنا کر ان پر فائرنگ کی جس کا بھارتی فوج نے بھر پور انداز میں جواب دیا ۔ ادھر پاکستان کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسزکی فائرنگ سے کئی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہیاور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر وادی لیپا کے کیانی سیکٹر پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔
Comments are closed.