سماجی انصاف کے عالمی دن کے سلسلے میں صدر کورٹ سرینگر میں ایک تقریب منعقد ؛ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر عبدالرشید ملک نے کی صدارت

عادل بشیر ڈار

سرینگر /20فروری / کے پی ایس : سماجی انصاف کے عالمی دن کے سلسلے میں مختلف ممالک میں تقریبات ،سمیناروں اورکانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا ۔کشمیر پریس سروس کے نمائندہ خصوصی عادل بشیر کے موصولہ تفصیلات کے مطابق جے اینڈ ایس ایل ایس اے کے معزز ایگزیکٹیو چیرمین جناب جسٹس علی محمد ماگرے کی ہدایت پر عالمی یوم سماجی انصاف کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر کی جانب سے صدر کورٹ سرینگر کے کانفرنس ہال میں مورخہ 20فروری 2021کوایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں آنگن واڑی ورکرس،سماجی کارکنوں ،معزز شہریوں اور قانونی ماہرین ورضاکاروں نے شرکت کی ۔تقریب کا افتتاح پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر وچیرمین ڈی ایل ایس اے عبدالرشید ملک نے کیا ۔ان کے علاوہ اس موقعہ پر پرنسپل مجسٹریٹ جوینئل جسٹس بورڈ سرینگر تبسم قادر پرے ،ایڈوکیٹ سیدمجتٰبی، منیجرسخی ون سٹاپ سنٹر راجباغ سید رخسانہ ،پینل وکیل بسمیٰ خان ،پینل وکیل سہیلا علی اور پنیل وکیل امتل باسط دیوانے سماجی انصاف کے تئیں اپنے زرین خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماج میں انسانی حقوق کی بحالی ،انسدادغربت وافلاس ،مکمل روزگار کی ترویج ،عام مساوات ،بہترین کام اور ہر ایک کیلئے انصاف جیسے معاملات ہمارے سماج کیلئے اہم اور لازمی ہیں اور کہا کہ سماج کے ہر فرد کے ساتھ ہرحال میں اور ہر وقت انصاف فراہم لازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان کے اپنے حقوق ہیں ۔بے روزگار کیلئے روزگار کے وسائل پیداکرنے اور غربت میں امداد کرنے اور مساوات قائم کرنے سے ہی انصاف کے تقاضے پورا ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ justice for allیعنی ہرکو انصاف دلانا سماج ذمہ دار افراد کا فریضہ ہے ۔سیکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی سرینگر عدنان سعید نے نظامت کے فرائض کے انجام دئے اور سماجی انصاف کے حوالے سے بھی اپنے خیالات اظہار کرکے سامعین کو محظوظ کیا

 

Comments are closed.