منجاکوٹ راجوری میں شاہراہ پر لکڑی کے ڈبے میں نصب آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

مشکوک نقل و حمل کے بعد سیکورٹی کو الرٹ کردیا گیا ، کئی علاقوں میں تلاشی کارورائیاں

سرینگر/17فروری: جموں پونچھ شاہراہ پر بدھ کو اس وقت الرٹ جاری کر دیا گیا جب شاہراہ پر منجاکوٹ راجوری کے نزدیک ایک لکڑی کے ڈبے میں نصب آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کو متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے منجا کوٹ علاقے میں جموں پونچھ شاہراہ پر نصب ایک آئی ای ڈی بم کو ناکارہ بنایا۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کی ایک گشتی پارٹی نے شاہراہ پر لکڑی کا ایک مشکوک ڈبہ دیکھ لیا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور بعد میںپولیس پارٹی نے جائے وارات پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا جنہوں نے مشکوک ڈبے میںموجود آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا ۔ ذرائع سے معلوم م ہوا ہے کہ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کچھ دیر کیلئے بند کی۔ ادھر واقعہ کے فورا بعد سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے واردات پر پہنچی جنہوںنے پورے علاقے کا محاصرے میںلیکر تلاشی کاررائیاںعمل میں لائی تاہم کسی کی گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیںہوئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پونچھ راجوری شاہراہ پر مشکو ک چیز کی اطلا ع ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا جنہوں نے ایک لکڑی کے ڈبے میں چھپائے گئے آئی ای ڈی مواد کو ناکارہ بنایا ۔

Comments are closed.