ونپور سے اچاجی پورہ اننت ناگ تک 33ہزار کے وی لائن؛ بوسیدہ کھمبوں پر لٹکتی ہوئی ، لوگوں کے سروں پر موت کا سایہ برقرار
سرینگر /15فروری: ونپو سے ملک پورہ ، اشاجی پورہ اننت ناگ میں 33ہزار کے وی ٹرانسمشن لائن 27سال پُرانے بوسیدہ لکڑی کے کھمبوں پر لکٹی ہوئی لوگوں کے سروں کے اوپر سے موت کا سائیہ لئے چالو ہے ۔ مقامی لوگوںنے ان بجلی کے بوسیدہ کھمبوںکو فوری تبدیل کرنے کا زور دیامطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوزآف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ونپو ، ملک پور اور اشاجی پورہ کے درمیان 33ہزار کے وی ٹرانسمشن لائن ہے اور یہ 1983میں اُس وقت لکڑی کے کھمبوں پر لگائی گئی لیکن تب سے آج تک ان لکڑی کے پولوں کو تبدیل نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ کھمبے بوسیدہ ہوگئے ہیں اور کبھی بھی لوگوں کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں مقامی لوگوں نے کہا کہ لوگوں کے سروںکے اوپر ہمیشہ موت کا سایہ رہتا ہے تاہم متعلقہ حکام اس طرف توجہ نہیں دے رہا ہے ۔ لوگوںنے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ڈی کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں مداخلت کرکے ان بوسیدہ کھمبوں کوتبدیل کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔
Comments are closed.