کئی دنوں کی خاموشی کے بعد سرحدوں پر پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ؛ کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں ہند پاک افواج کے مابین آمنا سامنا ، کوئی جانی نقصان نہیں

سرینگر /15فروری: کئی دنوں کی خاموشی کے بعد سرحدوںپر ایک مرتبہ پھر ہند پاک افواج کے مابین ایک مرتبہ پھر کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں دونوں ممالک کے مابین شدید فائرنگ اور شلنگ ہوئی ۔جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ ادھر دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے ٹنگڈار سیکٹر میں بلا اشتعال جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے جوابی کارروائی کی ۔ سی این آئی کے مطابق بھارت اور پاکستانی فوج کے مابین شدید گولہ باری سے سرحدی علاقوں میں جنگ کا سماں دکھائی دے رہا ہے جبکہ سرحدی علاقوں کے لوگ اب اپنے آشیانے چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں۔ تازہ گولہ باری سوموار کو کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں پاکستان اور بھارتی فوج کے مابین ایک بار پھر شدید گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں جانب سرحدی آبادی میں خوف وہ دہشت کاماحول پھیل گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس کی جانب سے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی اور گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ کئی گولے رہائشی مکانوںکو بھی لگے جس کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملی ہے ۔ ادھرمقامی لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آر پار گولہ باری کے نتیجے میں وہ سخت خوف کے عالم میں جی رہے ہیں ۔ لوگوں نے کہا کہ پاکستانی گولہ باری سے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچاہے اور لوگ خوف کے عالم میں محفوظ بینکروں میں چھپنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں تاہم زیر زمین بینکر ہر ایک کے پاس نہیں ہے اسلئے وہ اپنے گھروں کو چھوڑ کر چلے جانے پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ گولہ باری کے نتیجے میں لوگ اب اپنے کھیتوں میں کام کیلئے بھی نہیں جاسکتے ہیں ۔ادھر دفاعی ترجمان نے گولہ باری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سوموار کو پاک فوج نے بلااشتعال گولہ باری شروع کی اورہماری اگلی چوکیوں کے علاوہ شہری آبادی کو بھی نشانہ بناکر گولہ باری شروع کی جس کے جواب میں فوج نے سخت کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کی گولہ باری کا سختی سے جواب دیکر کئی پاک فوجی چوکیوں کو تباہ کردیا ہے ۔

Comments are closed.