کلسٹر یونیورسٹی آف سرینگر وائس چانسلر کے عہدئے کی تقرری؛ کمیٹی نے پنل کے تین ناموںکو منظوری کیلئے چانسلر کو بھیج دئے ہیں

پروفیسر اکبر مسعود کو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کا نیا وائس چانسلر مقرر

سرینگر/13فروری: کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کیلئے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے قائم کردہ کمیٹی نے چانسلر کو پنل کے تین ناموں کو سونپ دی ہے تاکہ کلسٹر یونورسٹی سرینگر کے وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔ادھر یوٹی سرکار نے پروفیسر اکبر مسعود کو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق کلسٹر یونورسٹی سرینگر کیلئے وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلے میںقائم کردہ کمیٹی نے پنل میں رکھے تین ناموں کو چانسلر کو سونپ دی ہے جہاں سے منظوری کے بعد یونیورسٹی کیلئے چانسلر کی تقرری عمل میںلائی جائے گی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کلسٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر عہدے کیلئے 53درخواستیں موصول ہوئی تھیںجس کیلئے ایک پنل بنائی گئی جن کے زمے کام تھا کہ وہ وائس چانسلر کی تقرری کے بارے میں رول اداکریں ۔ پنل نے موصولہ درخواستوں میں سے تین ناموں کو چنا ہے جن کو چانسلر کو سونپ دیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کیلئے نئے وائس چانسلر کی تقرری کے سلسلے میں گزشتہ ماہ نومبر میں ایک نوٹفیشن جاری کی گئی تھی جس میں اس عہدے کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں تھیںاور یہ دوسری مرتبہ تھا کہ اس پوسٹ کیلئے درخواستیں طلب کی گئی جبکہ کمیٹی نے ناموں کوچانسلرکے بھیج دیا تھا تاہم اس سے پہلے جو کمیٹی تھی اس کو چانسلر نے کاالعدم کیا تھا۔ کمیٹی کیسربراہی وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر راما شنکر ڈوبے بطور چیرمین ، ڈائریکٹر راجیوگاندھی ، انسٹچیوٹ آف پیٹرولیم ٹیکنالوجی یوپی ، پروفیسر اے ایس کے سنہا اورپروفیسر سنٹربرائے منیجمنٹ سٹیڈیز جامیہ ملیہ اسلامیہ نئی دلی ۔ ڈاکٹر فرقان قمر کمیٹی کے ممبران ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی کا اضافی چارج اس وقت کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت کے پاس ہیں۔ دریں اثناء جموں کشمیر سرکار نے کشمیر یونیورسٹی کے ڈین برائے اکیڈمک افیئرس ، پروفیسر اکبر مسعود کو بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا۔اس سلسلے میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جو یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، نے احکامات صادر کرلئے۔پروفیسر مسعودی اگلے تین سال کیلئے بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ آرڈر میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ پروفیسر مسعود کا تین سالہ مدت کار اْسی وقت سے شروع ہوگا جب وہ نئی ذمہ داریوں کا منصب سنبھالیں گے۔

Comments are closed.