غلام احمد قریشی کی کتاب ’’سیرت پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ‘‘ ؛ 13فروری کو رسم اجرائی انجام دی جائے گی

سرینگر /11فروری / کے پی ایس : معروف عالم دین ،اسلامی اسکالر اور ماہر اقتصادیات سابق ڈائریکٹر جنرل غلام احمد قریشی کی کتاب ’’سیرت پاک حضرت شیخ عبدالقاد ر جیلانی ؒ‘‘ کی رسم رونمائی مورخہ 13فروری 2021سنیچروار کو ٹھیک2;00بجے دن گورنمنٹ ایس پی کالج مولانا آزاد روڑ سرینگر کے آڈیٹوریم میںایک پُروقار تقریب کے دوران انجام دی جائے گئی ۔تقریب کی صدارت مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں وکشمیر کے چیرمین مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام کریں گے جبکہ ایوان صدارت میں معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر حمید نسیم رفیع آبادی بطورمہمان خصوصی ،معروف عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ قادری مہمان ذی وقار اور خورشید احمد قانونگو موجود ہونگے ۔تقریب میں مصنف کی کتاب پر تاثرات اور مقالات پیش کئے جائیں گے اور حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے اسلامی خدمات اور کارناموں پر مبنی کتاب کے حوالہ جات سے روشنی ڈالی جائے گی ۔

Comments are closed.