ریزن گنڈا گاندربل میں ماتم اورسراسیمگی کی صورتحال؛ بدھ کی شام لاپتہ ہوئے بچے کی نعش برآمد
طبی وقانونی لوازمات کے بعد معاملہ درج ،تحقیقات شروع:پولیس
گاندربل:۱۱،فروری: ریزن گنڈا گاندربل میںجمعرات کی صبح اُسوقت کہرام مچ گیاجب یہاںبدھ کی شام کولاپتہ ہوئے ایک شیرخواربچے کی نعش کلن گنڈکے نزدیک نالہ سندھ سے برآمد ہوئی ۔پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کمسن بچے کی گمشدگی اورپھرچوبیس گھنٹے بعداسکی نعش ایک نالے سے برآمد ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق 2سالہ کمسن بچہ واہف احمد سونترا ولدمختار احمد ساکنہ ریزن گنڈا گاندربل بدھ کی شام کواچانک گھرسے لاپتہ ہوگیا۔معلوم ہواکہ انہوں نے بتایا کہ لڑکا لاپتہ ہونے کی خبر پھیلتے ہی پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگوں نے اس کو ڈھونڈنے کےلئے آپریشن شروع کیا تھا۔ بدھ کی شام سے لاپتہ کمسن لڑکے کی لاش جمعرات کی صبح نالہ سندھ سے بر آمد کی گئی۔ پولیسذرائع نے بتایا کہ ضلع گاندربل کے ریزن گنڈا علاقے میں بدھ کی شام کو لاپتہ ہونے والے ایک کمسن بچے کی لاش کو جمعرات کی صبح کلن گنڈ کے نزدیک نالہ سندھ سے بر آمد کیا گیا۔ متوفی لڑکے کی شناخت وہف احمد ولد مختار احمد کے بطور ہوئی ہے،اوربتایاجاتاہے کہ اسکی عمرمحض دوسال تھی۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ گمشدہ بچے کی نعش برآدہونے کے بعداسکو پرائمری ہیلتھ سینٹر کلن گاندربل پہنچایاگیااوریہاں ضروری قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعدکمسن واہف کی میت کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید جانچ شروع کردی ہے۔
Comments are closed.