اونتی پورہ میں کویڈ 19ٹیکہ کاری کاافتتاح
اونتی پورہ:۱۱،فروری: کوویڈ 19ویکسینیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت ایس ایس پی اونتی پورہ نے ڈی پی ایل اونتی پورہ مین ویکسینیشن سنٹر کا افتتاع کر کے سب سے پہلے رضا کارانہ طور پر کویڈ 19ویکسین لے لیا ۔ اس کے علاوہ اس کوویڈ ویکسی نیشن مہم میںایس ایس پی کے علاوہ پولیس کے دیگر اعلی افسران نے بھی رضاکارانہ طور پرکوویڈ ویکسین لے لیا۔ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں ، ہیلتھ کے کارکنوں کواس ویکسی نیشن کا ویکسن حاصل ہوا ، جبکہ دوسرے مرحلے میں جموںو کشمیر پولیس کے اہلکاروں سمیت فرنٹ لائن کارکنان بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی اونتی پورہ نے کوویڈ 19ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کر کے ، تمام افسران و جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی طرح کی رکاوٹ کو ختم کریں، اور ویکسین سے فائدہ اٹھائیں۔ایس ایس پی اونتی پورہ نے کہا کہ اس بیماری کے خلاف ہمارے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے ویکسی نیشن مہم ایک فائدہ مند ہوگی اور ہمارے روزمرہ کی زندگی کے نظام کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو پولیس اہلکاروںکو ویکسین کی خوراک کے انتظام میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.